• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجنی کانت کی فلم 2.0نے پہلے ہی روز 110کروڑ کمالئے

رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 2.0نے باکس آفس پر توقعات سے بڑھ کر بزنس کرتے ہوئے بھارت میں 85کروڑ سمیت دنیا بھر سے 110 کروڑ روپے کمالئے۔


بھارتی اخبار کے مطابق ٹریڈ اینالسٹ وامسی کاکا نے اسے سپراسٹار رجنی کانت اور فلمساز شنکر کی سب سے بڑی اوپننگ قرار دیا ہے۔


ریلیز کے پہلے ہی روز ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود فلم کے ہندی ورژن نے سوا 20 کروڑ روپے کمائے۔

550کروڑ روپے لاگت کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری کی مہنگی ترین فلم پہلے ہی سٹیلائٹ، ڈیجیٹل اور ڈسٹری بیوشن حقوق سے 370کروڑ روپے کما چکی ہے۔

بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ فلم بھارت میں 7ہزار اسکرینز سمیت دنیا بھر میں ساڑھے 10ہزار اسکرینز پر دکھائی جارہی ہے جبکہ باہو بلی 2 دنیا بھر میں 9ہزار اسکرینز کی زینت بنی تھی۔

فلم نے چنئی باکس آفس کی تاریخ میں سب سے زیادہ پر 2کروڑ 64لاکھ روپے کمائے، جو فلم سرکار کے 2کروڑ 37لاکھ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

سائنس فکشن فلم 2.0میں رجنی کانت اور اکشے کمار مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔


تازہ ترین