• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مس پاکستان ’مس سپرنیشنل‘مقابلہ میں شرکت کیلئے پولینڈ پہنچ گئیں

وارسا(ایجنسیاں) مقابلہ ہائے حسن دنیا بھر میں ہوتے ہیں لیکن ان میں پاکستان کی نمائندگی شاذ ہی ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں ایسے مقابلوں میں لڑکیوں کا شرکت کرنا اب بھی شجرممنوعہ قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ پولینڈ میں ہونے والے ’مس سپرنیشنل‘ نامی مقابلہ حسن میں ایک پاکستانی لڑکی بھی شرکت کر رہی ہے۔ اس خوبصورت ماڈل کا نام انزلیکہ طاہر ہے، جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رکھی ہے۔انزلیکہ طاہر کی پرورش یوکرین میں ہوئی ہے اور وہ اس سے قبل2016ءمیں فلپائن میں ہونے والے مقابلہ حسن ’مس ارتھ‘میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہے۔پولینڈ سے گزشتہ روز اس نے پاکستانی پرچم کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے پاکستانیوں کی اکثریت خوب سراہ رہی ہے تاہم بعض لوگ اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین