• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مضر صحت کھویا بکنے لگا، دکانیں سیل

سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں سٹی کورٹ کے قریب کارروائی کی ہے جس دوران سندھ فوڈ اتھارٹی نے کورٹ کے قریب ایک گاڑی سے مضر صحت کھوئے کی بڑی مقدار برآمد کرلی ہے ۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مظہرکے مطابق سٹی کورٹ کے قریب گاڑی سے مضر صحت کھویا برآمد ہونے کے بعد قریب واقع جونا گلی میں موجود متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مضرصحت کھویا گاڑی میں لوڈ کر کے پنجاب سے کراچی لایا گیا تھا، گاڑی کے ڈرائیور کی نشاندہی پر مختلف دکانوں پر بھی آپریشن کیا گیا ہے۔

تازہ ترین