بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی سنگر نک جونس کی شادی کی پہلی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
پریانکا اور نک جونس یکم دسمبر کو عیسا ئی رسم رواج جبکہ اگلے روز ہندو طور طریقے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب جودھ پور کے عمیدبھون پیلس میں ہوئی، دلہن اور دُلہا کے اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی سنگر نک جونس عیسا ئی رسم رواج کے مطابق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی کی تقریب ہفتے کی شام جودھ پور کے عمیدبھون پیلس میں ہوئی۔ تقریب میں دلہن اور دُلہا کے اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ اس موقع پر پریانکا چوپڑانے امریکی ڈیزائنر رالف لارن کا تیار کردہ گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ نک جونس بھی راف لارن کاسوٹ پہنے ہوئے تھے۔
شادی کے پہلے روز پریانکا چوپڑانے امریکی ڈیزائنر رالف لارن کا تیار کردہ گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ نک جونس بھی راف لارن کاسوٹ پہنے ہوئے تھے۔
ہندو رسم ورواج کے تحت ہونے والی شادی میں پریانکا چوپڑا نے ہندوستانی ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلا کی ڈیزائن کیا ہوا روایتی سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ نک جونس نے گولڈن کلر کی شیروانی اور پاجامہ زیب تن کیا اور پگڑی باندھی ہوئی تھی۔