• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان مسلسل تیسری مرتبہ امیر ترین بھارتی سیلبریٹی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان امیر ترین بھارتی سیلبریٹیز میں مسلسل تیسری مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر ہیں، ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہ رخ خان اس سال ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے۔


فوربز 2018ءکی یہ فہرست 100 بھارتی سیلبریٹیز کی یکم اکتوبر 2017ء سے 30ستمبر 2018ءکے دوران آمدنی کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

سلمان خان ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ اور ’’ریس تھری‘‘ کے شاندار بزنس کی بدولت 253کروڑ 25لاکھ روپے کما کر اس فہرست میں مسلسل تیسری مرتبہ پہلے نمبر پر ہیں۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی 228کروڑ 9لاکھ کے ساتھ دوسرے جبکہ اکشے کمار 185کروڑ روپے کماکر تیسری پوزیشن پر ہیں۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان گذشتہ سال اس فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے ، لیکن 2017ء میں اُن کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی، یوں اُن کی آمدنی 33فیصد تک کمی کے بعد 56کروڑ رہی جس کی وجہ سے وہ 13ویں پوزیشن پر آگئے۔

دپیکا پدوکون 112کروڑ 80لاکھ روپے کمائی کے بعد چوتھے نمبر آکر ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے والی پہلی بھارتی خاتون سیلبریٹی بن گئی ہیں۔

کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی 101کروڑ 77لاکھ کے ساتھ پانچویں، عامر خان 97کروڑ 50لاکھ کے ساتھ چھٹے، امیتابھ بچن 96کروڑ17لاکھ کما کر ساتویں، رنویرسنگھ 84کروڑ 7لاکھ کے ساتھ آٹھویں، سچن ٹنڈولکر 80کروڑ کے ساتھ نویں اور اجے دیو گن ساڑھے 74کروڑ روپے کماکر دسویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین