مسلم لیگ نون کے رہنما ملک محمد احمد خان کہتے ہیں کہ پولیس نے نون لیگ کے کارکنوں کو غلط طریقے سے ہینڈل کیا گیا، ان پر ڈنڈے برسائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون نے صورت حال خراب کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ لیگی کارکن ،نون لیگ کے صدر شہباز شریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے تھے۔
ملک محمد خان نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے زیادتی کی اور پرامن کارکنوں پر ڈنڈے برسائے، پولیس اپنی لگائی گئی رکاوٹیں توڑ کر کارکنوں پرٹوٹ پڑی۔
واضح رہے کہ آج آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پر عدالت آنے والے مسلم لیگ نون کے کارکنوں کا پولیس سے تصادم ہوا، ہاتھا پائی ہوئی، پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا اور کئی لیگی کارکنوں کو حراست میں بھی لیا۔