• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج درانی کی درخواست پر فیصلہ مؤخر، شرجیل میمن کا ریفرنس نیب کو واپس

— فائل فوٹو
 — فائل فوٹو

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی احتساب عدالت کراچی میں پیش ہوئے۔

عدالت میں آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا اور سماعت بغیر کارروائی کے 7 جنوری تک ملتوی کر دی۔

ادھر احتساب عدالت نے شرجیل میمن و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر بھی فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شرجیل میمن و دیگر کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیج دیا۔

یاد رہے کہ نیب نے شرجیل میمن و دیگر کے خلاف ریفرنس 2019ء میں بنایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید