• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتی برادری کی خاتون روپ متی سی ایس ایس امتحان میں کامیاب

تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب

پاکستان میں سینٹرل سپیریئر سروسز یعنی سی ایس ایس کے امتحان میں رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی اقلیتی برادری کی خاتون روپ متی بھی کامیاب ہو گئیں۔

روپ متی کا تعلق رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے ایک قصبے سنجر پور سے ہے، وہ ان دنوں فرانس کی ایک یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

وہ پاکستان کے ممتاز مصور اور خطاط چترا پریتم کی بیٹی ہیں جنہیں مصوری کے شعبے میں ان کی خدمات پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز دیا جا چکا ہے۔

روپ متی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ میں جا کر پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں اجاگر کرنا چاہتی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید