• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برازیل:رحم کےبغیر پیداہونیوالی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

برازیل میں رحم کےبغیر پیداہونے والی خاتون نے رحم کی پیوندکاری کےبعد صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔

برازیل میں رحم کے بغیر پیداہونے والی 32 سالہ خاتون کو دو سال قبل دس گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ایک آنجہانی خاتون کے عطیہ کردہ رحم کی پیوند کاری کی گئی تھی، جس کےبعد خاتون کے ہاں صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔


مردہ خاتون کےرحم کی پیوند کاری سے صحت مند بچے کی پیدائش طبی سائنس کی تاریخ میں پہلا کامیاب تجربہ ہے، اس سے قبل ایسے 10 تجربات کیے گئے تھے لیکن حمل ٹھہر نہیں پایا تھا۔اب اس پیوندکاری کے بعد مذکورہ بالا خاتون کے ہاں ایک صحت مند بچی کی ولادت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انتالیس پیوندکاری میں زندہ عطیہ کرنے والوں کا رحم استعمال کیا گیا، جس میں مائیں بھی شامل تھیں جنھوں نے اپنی بیٹیوں کو رحم عطیہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں گیارہ بچے تولد ہوئے تھے۔ لیکن اس سے قبل جودس بعداز مرگ خواتین کے عطیہ کردہ رحم کی پیوند کاری کی گئی تھی، ان میں سے دس حمل یاتو ناکام رہے یا پھر ضائع ہوگئے تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین