• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنگ کرکٹ، پاکستان نے ہانگ کانگ کے ارمان ٹھنڈے کردیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں کمزور حریف ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 225 رنز سے شکست دے کر اس کے ارمان ٹھنڈے کردیے۔محمد الیاس نے ہیٹ ٹرک کی مدد سے پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعرات کو ہانگ کانگ کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے3 وکٹ پر 366رنز بنائے۔ اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور علی عمران نے پہلی وکٹ پر 219رنز کی شراکت قائم کی۔ صاحبزادہ فرحان130 ، علی عمران 107، خوشدل شاہ نے 83رنز کی اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 33اور حسین طلعت 6رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ناکام ٹیم 34اوورز میں141رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، محمد الیاس نے 5، خوشدل شاہ نے 2، حسین طلعت اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سائوتھ اینڈ کلب میں ایک اور میچ میں متحدہ عرب امارات نے بنگلہ دیش کو97رنز کی اپ سیٹ شکست دی۔ امارات کی ٹیم نے 49.4اوور میں 267رنز اسکور کیے۔ بنگلہ دیش ٹیم 36.5اوور میں 170رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ فاتح ٹیم کے اشفاق احمد نے93گیندوں پر97رنز بنائے۔ امام حیدر اور احمد رضا نے چا ر چارشکار کئے۔  
تازہ ترین