• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے فائنل اپیل رد کرکے18 فلاحی تنظیموں کوملک سے نکال دیا

لندن( پی اے ) پاکستان نے ملک میں قیام برقرار رکھنے کی فائنل اپیل رد کرکے18فلاحی تنظیموں کوملک سےنکل جانے کاحکم دیاہے، ان گروپوں میں زیادہ تر کا تعلق امریکہ ،برطانیہ اور یورپی ممالک سے ہے، جبکہ دیگر 20گروپوں کوبھی چند ماہ قبل حکام کی جانب سے38 امدادی گروپوں کو بند کئے جانے کے اشارے کے بعدملک بدری کاخدشہ ہے، 15فلاحی تنظیموں کی نمائندہ پاکستان ہیومینی ٹیرین فائونڈیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ اس کارروائی سےلاکھوں غریب پاکستانی امداد سے محروم ہوجائیں گے اور لاکھوں پونڈ کی امداد ضائع ہوجائے گی۔ یہ صورت حال پاکستان میں بین الاقوامی تنظیموں کے خلاف منظم کریک ڈائوں کے بعد پیداہوئی ہے،جبکہ انتظامیہ پر ان تنظیموں کو نشانہ بنانے کیلئے ویزا اور رجسٹریشن کی ڈاکومنٹیشن سمیت ہرطرح کی بے قاعدگیوں اور افسر شاہی کے حربے اختیار کرنے کاالزام بھی عاید کیاگیاہے۔ پاکستان میں یہ تصور بھی عام ہے کہ امریکہ اوریورپی ممالک خفیہ طورپر امدادی کارکنوں کے نام پر پاکستان میں جاسوسوں کی خدمات حاصل کررہے ہیں،جمعرات کو پاکستان کی حقوق انسانی کی وزیر شیریں مزاری نے ٹوئیٹ کیاتھا کہ 18 تنظیموں کو غلط خبریں پھیلانے کے الزام میں ملک سے نکل جانے کاحکم دیاگیا ہے،انھیں ملک سے نکل جانا ہوگا، ان لوگوں کو اپنے دائرہ کار میں کام کرنا تھا جو ان18تنظیموںنے نہیں کیا ۔عمیر حسن کاکہناہے کہ ان 18تنظیموں میں سے دو کے سواجوحکومت کافیصلہ تبدیل کرانے کیلئے عدالتی جنگ لڑ رہی ہیں بقیہ نے اپناکام بند کردیاہے عمیر حسن نے دعویٰ کیاہے کہ یہ تنظیمیں لوگوں تعلیم ،علاج معالجہ ،گندے پانی کی نکاسی اورصاف پانی کی فراہمی سمیت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہی تھیں ،جبکہ ان میں سے کئی صوبائی حکومت کی شراکت سے کام کررہی تھیں،اور بسااوقات معمولی ترقیاتی بجٹ میں بھی امداد فراہم کرتی تھیں۔ اب مقامی حکام سے کہاگیاہے کہ وہ ان کے ساتھ کام نہ کریں ۔

تازہ ترین