• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک خاتون اول نے بھارتی وزیراعظم سے منہ پھیر لیا


بیونس آئرس(صباح نیوز)ترک خاتون اول نے بھارتی وزیراعظم مودی کی بے عزتی کر دی، اس موقع پر مودی کے چہرے پر شدید شرمندگی کے ابھرے تاثرات کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ترک صدر اپنی اہلیہ ایمن اردوان کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ دوران اجلاس فوٹو سیشن کے دوران ترک خاتون اول اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجلاس کے دوران فوٹو سیشن کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اورترک خاتون اول ایمن اردوان ساتھ کھڑے ہیں تاہم جیسے ہی بھارتی وزیر اعظم نے ایمن اردگان کی طرف دیکھا ترک خاتون اول نے فورا اپنا رخ دوسری طرف موڑکر مودی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ ترک خاتون اول کی جانب سے اپنی بے عزتی کیے جانے پر مودی کا چہرہ دیکھنے والا تھا۔

تازہ ترین