• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 آمروں کو بھگایا، قربانیاں دیں، یوٹرن نہیں لیا، بلاول بھٹو

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، مانیٹرنگ سیل) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے 3 آمروں کو بھگایا، قربانیاں دیں مگر یوٹرن نہیں لیا،مزاحمت کی تاریخ پر فخر ہے، قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے، سندھ میں لاقانونیت کی جگہ نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےنجی یونیورسٹی میں سندھی ٹوپی اجرک کے دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہم حقوق کیلئے جدوجہد کرتے ہیں مگر یوٹرن نہیں لیتے ، بھٹو نے پھانسی کا پھندا چوما مگر یوٹرن نہیں لیا، پیپلز پارٹی نے اصولوں کے لئے قربانیاں دیں اورہمیشہ حقوق کے لئے جدوجہد کی، جئے بھٹو کا نعرہ لگا کر 3 آمروں کو بھگایا ، چاہتے ہیں آئین اور قانون سب کے لئے برابر ہو۔

تازہ ترین