• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی پی ایچ اے کی عدم تعیناتی، پارکوں کی بجلی کٹنے کا خدشہ

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل کی عدم تعیناتی کے باعث بجلی کے بلوں کی ادائیگی رک گئی جس سے شہر کے پارکوں کی بجلی کے منقطع ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں ، ملازمین کو پچھلے ماہ کی تنخواہیں بھی نہیں مل سکی ہیں جبکہ ادارے کے دفتر امور بھی ٹھپ ہو گئے ہیں، پی ایچ اے کے سربراہ سیف انور جپہ کو 22نومبر کو ڈپٹی کمشنر جہلم لگا یا گیا تھا جس کے بعد سے ڈی جی پی ایچ اے کا عہدہ خالی پڑا ہوا ہے ۔ ادھر بعض ملازمین کا کہنا تھا کہ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں۔
تازہ ترین