• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرامجد سے شادی کی دعویدار خاتون کی نان نفقہ کی درخواست کی سماعت

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر محمد امجد سے خفیہ شادی کی دعویدار خاتون کی نان نفقہ کی درخواست کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی ۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے روزینہ بی بی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد امجد کے وکیل نے کہا کہ اس شادی کا کوئی نکاح نامہ اور گواہ موجود نہیں ہے۔ اس پر روزینہ بی بی کے وکیل خاور امیر بخاری کا کہنا تھا کہ میری موکلہ کے پرانے موبائل میں ڈاکٹر امجد کے ساتھ شادی سے متعلق اور رومانوی پیغامات موجود ہیں۔
تازہ ترین