• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ کپ، آسٹریلیا ،چین ،آئرلینڈ ،انگلینڈ کے میچز آج ہونگے

ہاکی ورلڈ کپ میں آج بھی دو میچزکھیلے جائیں گے ، آسٹریلیا کا مقابلہ چین سے جبکہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں۔

بھارت میں جاری ایونٹ میں آج پول بی کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی،پہلا میچ آسٹریلیا اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں لیڈ کر رہا ہے، جبکہ چین نے دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں ہی ڈرا رہے ہیں، ٹیبل پر اس کا دوسرا نمبر ہے۔

دن کا دوسرا میچ آئرلینڈ اور انگلینڈ کےدرمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں نے دو دو میچز کھیل کر ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا ہے، یہ میچ شام ساڑھے6بجے کھیلا جائے گا ۔

تازہ ترین