• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلدی امراض پر بین الاقوامی کانفرنس ،ماہرین کے لیکچر،مقالے پیش کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف اسکن ڈیزیز سندھ کے تحت جلدی امراض پر 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس مقامی ہوٹل میں شروع ہو گئی ۔ کانفرنس کےپہلے روزجمعے کو مختلف سیشن ہوئے جس میں بین الاقوامی ماہرین نے لیکچرز دیئے اور تحقیقی مقالے پڑھے ۔ برطانیہ ،امریکہ ، سری لنکا،افغانستان اور پاکستانی ماہرین نے بچوں کے جلدی امراض،خواتین کی جلد گورا کرنے والی غیر معیاری کریموں کے نقصانات ، ڈرماٹو ہسٹوپیتھالوجی ودیگر سے متعلق جونیئر ڈاکٹروں کو آگہی دی ۔سیشنز سے ڈاکٹر کامران محمود ، ڈاکٹر ثمینہ سید ، ڈاکٹر امجد خان ،ڈاکٹر یاسمین خان ، ڈاکٹر اقبال نبی سومرو ، ڈاکٹر عماد کرمانی ، ڈاکٹر مصباح ، ڈاکٹر قمر اقبال ودیگر نے خطاب کیا۔

تازہ ترین