• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام الانبیاء کانفرنس کی پہلی نشست میں بچوں کا تقریری مقابلہ

برمنگھم(نمائندہ جنگ) جامع مسجد علی اہل سنت الجماعت میں امام الانبیاء کانفرنس کی پہلی نشست میں بچوں کے درمیان سیرت النبیؐؐ کے موضوع پر تقریری مقابلہ ہوا تھا۔ جس میں ویسٹ مڈلینڈ اور گردو نواع سے کثیر تعداد میں بچوں نے حصہ لیا۔ بالترتیب تین انعامات ایک دو اور تین سو پونڈ کیش پرائز تھا۔ اسی طرح جواد حبیب نے جامع مسجد طیبہ کی جانب سے حصہ لیا تھا۔اول پوزیشن حاصل کرکے مبلغ 300 پونڈ کے حق دار ٹھہرے۔ جواد حبیب نے اپنی انعامی رقم نہایت مثالی کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔ آدھی رقم مسجد طیبہ اور آدھی رقم مسجد علی کے مسجد فنڈز میں دے دی۔ اس موقع پر قاری تصور الحق مدنی ، مولانا عمران الحق سمیت تمام شرکاء نے بچے کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ والدین اور اساتذہ کی جانب سے فراہم کردہ تربیت کا نتیجہ ہے قاری تصور الحق نے مزید کہا کہ بچوں کے درمیان تقریری اور نعتیہ مقابلے آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین