• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجدار مدینہ آرگنائزیشن لندن کی میلاد کانفرنس آج ہوگی

لندن (جنگ نیوز)تاجدار مدینہ آرگنائزیشن لندن کے زیراہتمام چھٹی سالانہ میلاد کانفرنس آج ہفتہ 8دسمبر کو میمن سینٹرWEIR ROAD BALHAM SW12 0LTمیں 5بجے شام سے 10بجے شام تک منعقد ہوگی۔ اس موقع پر گریجویشن مکمل کرنے والےطلبہ کو اسناد بھی پیش کی جائیں گی۔ کانفرنس سے کنزی الیدی انٹرنیشنل یوکے کے بانی و چیئرمین شیخ محمد ثاقب اقبال خصوصی خطاب کرینگے۔ کانفرنس کے منتظم حافظ وقاص کے مطابق کانفرنس میں دیگر علمائے کرام کے علاوہ نعت خواں بھی شرکت کرینگے۔ جبکہ خواتین بھی شریک ہوسکیں گی۔ حافظ وقاص نے کہا کہ کانفرنس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
تازہ ترین