• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر:مزاحمتی قائدین کی پنچایتی انتخابات کے آٹھویں مرحلے کے بائیکاٹ کی اپیل

کراچی(جاوید رشید)مشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے جموںوکشمیر کے حریت پسند عوام سے یہ اپیل پھر دہرائی ہے کہ وہ رواں نام نہادپنچایتی انتخابات کے آٹھویں مرحلے کے موقع پر ماضی کی طرح آج 8 دسمبر کوبھی ہائیہامہ، کپوارہ، حاجن، نادی ہل، ناروا، بونیار، قمرواری بی کے پورہ، نارہ بل،اچھہ گوز، پانپور، امام صاحب، قیموہ کے عوام مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کرکے اس نام نہاد مشق سے عملاً دور رہ کر اسے کلی طور پر مسترد کریں اور رواں تحریک آزادی کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی کا اظہار کریں۔ قائدین نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکمرانوں کی جانب سے ان پر مسلط کئے گئے نام نہاد انتخابی عمل کو گزشتہ مراحل کی طرح مکمل طور مسترد کریں اور اس دن مذکورہ علاقوں میں ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کرکے تحریک کے لئے اپنی بھر پور وابستگی کا مظاہرہ کریں ادھر سنیئر مزاحمتی قائد،جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے وادی کشمیر کے اطراف میں تازہ گرفتاریوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین