• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ سے دھوکادہی اور فنڈز کے غلط استعمال کے نئے الزامات پر پوچھ گچھ

مقبوضہ بیت المقدس ( اے ایف پی ) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یا ہو کی اہلیہ سارہ نیتن یا ہو سے فراڈاور فنڈز کے غلط استعمال کے نئے الزامات پر پوچھ گچھ کی گئی ،اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق سارہ نیتن یا ہو صبح ہی نیشنل فراڈ سکواڈ کے ہیڈ کوارٹرز پہنچیں ،جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی ،واضح رہے الزامات ثابت ہو گئے تو سارہ کیخلاف جا ری ٹرائل میں انھیں ثبوت کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین