• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے اہم منصوبہ،شہریوں کو تحفہ دینا چاہتاہوں،مرا د علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کامنصوبہ 1530ایکڑ رقبے پر قائم کیاجارہاہے۔اس منصوبے پر تقریباً 43بلین روپے لاگت آئے گی، کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)ایک بہت اہم منصوبہہے جو کہ میں اپنے شہریوں کو بطور ایک تحفے کے دینا چاہتاہوں،) وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ چند اہم منصوبے کے سی آر ،کیٹی بندر، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون، دریا کی لائننگ،کراچی کیلئے میگا ڈیسیلینیشن پلانٹ جیسے منصوبے دسمبر 2018 کے آخر میں منعقدہ سی پیک سے متعلق جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں لیکر جائینگے۔ انہوں نے یہ باتیں بیجنگ میں آئندہ ہونے والے جے سی سی کے اجلاس کے حوالے سے تیاری کرنے سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے بتائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 29 دسمبر2016 ء کو منعقدہ جے سی سی کے چھٹے اجلاس میں ان تین منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی ، اب اسے دوبارہ اٹھایا جائے گا۔
تازہ ترین