• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

56 کمپنیوں کا کیس، صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کو نوٹس

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی 56پبلک سیکٹر کمپنیوں کی تشکیل کے خلاف درخواست پر صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کو نوٹس جاری کر تے ہوئے حکم دیا کہ آ ئندہ سماعت پر پرپوزل دیں کہ کون کون سی کمپنیاں بند کی جا رہی ہیں اس سے متعلق حتمی رپورٹ پیش کی جائے جبکہ ن لیگ کے دور حکومت میں درخواست دائر کرنے والے میاں محمود الرشید نے اپنی درخواست واپس لے لی، عدالت نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کے سربراہ شکیل شاہد کو کام کرنے سے روک دیا، سرکاری وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ کام نہ کرنے والی کمپنیز کو بند کردیا جائے گا۔
تازہ ترین