• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے ملازمین اور کردار ساز سوسائٹیوں کیلئے حلف نامے کا مسودہ جاری کردیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نیب نے اپنے ملازمین اور کر دار ساز سوسائٹیوں کے لئے حلف نامے کا مسودہ جاری کردیا۔ گزشتہ روز نیب چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب افسروں اورعملے سے حلف لیا۔ حلف برادری تقریب میں سابق سفیر اشرف قاضی اور سابق چیف سیکرٹری شکیل درانی بھی موجود تھے۔ حلف نامے کے ذریعے اس بات کا عہد کیاگیا کہ سچ بولوں گا/گی۔ اپنے فرائض ایمانداری، انتہائی صلاحیت کے ساتھ انجام دوں گا/ گی، نہ کرپشن کروں گا اور نہ ہی دوسروں کو کرپشن کرنے کی اجازت دوں گا/گی، اپنے ملک اور ان کے اداروں کی بہتری کے لئے انتھک محنت کروں گا/ گی، دیانتدار، محنتی اور سچے لوگوں کا ساتھ دوں گا/ گی، وقت کی پابندی اورعہد کی پاسداری کروں گا / گی، میں اس حلف نامہ پر پابند رہنے کا عہد کرتا / کرتی ہوں۔اللہ مجھے توفیق دے۔ 
تازہ ترین