• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکانیں،پتھارے گرانے کا آپریشن قوانین کیخلاف ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)غیر سرکاری تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم میں اب تک 14,719دکانیں مختلف مارکیٹوں میں مسمار کی جاچکی ہیں، مالکان کی اکثریت کے پاس لیز دستاویزات یا پگڑی سسٹم کی دستاویزات موجود ہیں  اس طرح یہ آپریشن قوانین کے خلاف ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل اربن ریسورس سینٹر، پائیلر، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، عورت فاؤنڈیشن، کراچی اربن لیب، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر پروفیشنل تنظیموں کے عارف حسن،انیس ہارون، ذوالفقار شاہ، عبیرہ اشفاق ودیگر نے پریس کانفرنس  نے مطالبہ کیا کہ متاثرین کا جومالی نقصان ہوا ہے اس کاسرکاری ادارے، وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت بلدیاتی ادارے مل کر ازالہ کریں۔
تازہ ترین