• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، ایم کیو ایم کے زیر اہتمام محفل میلاد میں دھماکا، 5افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں محفل میلاد پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب گلستان جوہر کے علاقے پرفیوم چوک پر ہونے والے محفل میلاد کے پروگرام میں زوردار دھماکہ ہوا،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اسکی آواز دور دور تک سنی گئی،دھماکے کے بعد بھگڈر مچ گئی اور خوف وہراس پھیل گیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس ،رینجرز اور ریسکیو ادارے کی ایمبولینسیں موقع پر پہنچیں اور وہاں موجود زخمی افراد کو قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا۔پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جوہر موڑ سے جوہر چورنگی جانے والے روڈ کو بند کر کے ٹریفک کو متبادل راستے پر موڑ دیا گیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بتایا ایم کیو ایم پاکستان کے تحت ہونے والی محفل میلا دمیں دھماکہ ہوا،انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور خواجہ اظہارالحسن بھی واقعہ کے وقت وہاں موجود تھے۔ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر نے بتایا کہ محفل میلاد کے پروگرام کی متعلقہ تھانے یاکسی بھی اعلیٰ پولیس حکام کو اطلاع نہیں دی گئی تھی،ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ کریکر حملہ ہے تاہم اس حوالے سے حتمی رپورٹ بم ڈسپوزل اسکواڈ ہی دے گا۔ایس ایس پی کے مطابق واقعہ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ریکسیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں 5افراد زخمی ہو ئے ہیں۔دو زخمیوں کی شناخت شہریار اور بلال کے نام سے کی گئی ہے۔

تازہ ترین