• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف آپریشن، گورنر سندھ اور میئر کراچی آمنے سامنے

کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور میئر کراچی وسیم اختر آمنے سامنے آگئے۔

میئر کراچی کی گزشتہ روز ایم کیو ایم کے سابق سربراہ فاروق ستار سے لفظی جنگ ہوئی تھی آج ان کے مقابل عمران اسماعیل آگئے۔

گورنر سندھ نے ایک بیان میں کہا کہ شہرمیں تجاوزات آپریشن کے نام پر لوگوں کے ساتھ ظلم ہوا، وسیم اختر پہلے طاقتور لوگوں کے خلاف آپریشن کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پر انہوں نے نظر ثانی کی درخواست دائر کردی ہے۔

اس بیان کے جواب میں وسیم اختر نے کہا کہ عمران اسماعیل پہلے بلاول ہاؤس کی دیواریں گرانے کی بات پوری کریں مجھے طعنہ نہ دیں۔

ان کا کہناتھا کہ عمران اسماعیل نے گورنر بننے سے پہلے بلاول ہاؤس کی تجاوزات کے خلاف موجودہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ احتجاج کیا تھا،دونوں احتجاج کرنے والے آج بڑے عہدے پر ہیں، وہ دیواریں گرادیں۔

تازہ ترین