• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی میں اضافہ

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سردی بڑھ گئی، تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق گلشن اقبال، گلستان جوہر، پاک کالونی، گارڈن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

بارش ہوتے ہی گلشن اقبال ، عائشہ منزل، لیاقت آباد سی ون ایریا، ریونیو جوڈیشل سوسائٹی اور دیگر علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی۔

مغرب سے آنے والا سسٹم بارش کا باعث بنا، بارش ہونے سے شہر کی فضابھی صاف ہوگئی اور آلودگی کی مقدار معتدل درجے پر آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا، درجہ حرارت میں تین ڈگری سینٹی گریڈ کمی آنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین