• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ ہاکی، ہالینڈ سے شکست، پاکستان پری کوارٹر فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت کے شہر بھونشو میں ہونے والےر ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم اتوار کو اپنے گروپ کا آخری میچ ہالینڈ سے 5-1کے بڑے مارجن سے ہار گئی،قومی ٹیم کے منیجر حسن سردار نے کہا ہے کہ قومی ٹیم اس میچ میں ناکامی کے باوجود ٹور نامنٹ کے فار میٹ کے مطابق پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں 11دسمبر کو اس کا مقابلہ بیلجیم سے ہوگا،ہالینڈ کے خلاف پاکستان کا واحد گول عمر بھٹہ نے کھیل کے نویں منٹ میں بنایا، ٹور نامنٹ کےفارمیٹ کے مطابق دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو کوارٹر فائنل تک پہنچنے کیلئے ایک ایک میچ اور کھیلنا ہوگا۔
تازہ ترین