• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گائے ذبح کرنے پرمسلمانوں کے خلاف تشدد، بھارتی فوجی گرفتار

نئی دہلی(ایجنسیاں)ایک گائے کو ذبح کيے جانے کے بعد ہجوم اکٹھا کرنے اور مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایک بھارتی فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس ہنگامہ آرائی کے دوران 2افراد ہلاک ہو گئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشتعل ہجوم کو تشدد پر اکسانے کے شک پر ايک مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھارتی ریاست اتر پردیش کے بلند شہر میں انتہا پسند ہندوؤں نے مقامی مسلمانوں کے خلاف پرتشدد احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں پولیس افسر سبودھ کمار سنگھ اور ایک شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

تازہ ترین