• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کو شوق ہے تو کلفٹن کی بڑی بڑی دیواریں گرائیں‘ گورنر سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی آڑ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر ظلم بھی ہوا ہے ، میئر کراچی سے کہوں گا کہ اگر تجاوزات گرانے کا شوق ہے تو کلفٹن کی بڑی بڑی دیواریں گرائیں،تجاوزات کے خلاف کارروائی پہلے طاقت ور سے شروع کریں پھر نیچے تک آئیں‘عدالتی احکامات پر پورے ملک میں من و عن عمل کیا جائے گا لیکن یہ بات بھی واضح ہونی چاہئے کہ آپریشن کا تحریک انصاف یا وفاقی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو گورنر ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘گورنر سندھ نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا اتوار کو کراچی کا دورہ برنس کمیوٹی کو اعتماد میں لینے کے لئے تھا‘بزنس کمیونٹی نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے‘ہم نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ انسدادتجاوزات آپریشن پر نظرثانی کی جائے اوراب تک کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے‘کےفور پر ہم نے طے کیا ہےکہ اسلام آباد میں اجلاس بلایا جائے،،کےفورکاڈیزائن اکیس بارتبدیل ہواانٹرسٹ ریٹ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سی ایم سندھ کو اسی عزت اور مرتبہ کے ساتھ گورنر سندھ کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بلایا چاہئے جس طرح سے وفاق سی ایم سندھ کو بخشتی ہے،کوئی آئینی حدود سے تجاوز کرنے کا نہیں سوچ سکتا ہے۔

تازہ ترین