• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ مسترد کیا گیا تو حکومت کا تختہ الٹ سکتا ہے، برطانوی وزیراعظم

 لندن (اے ایف پی) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اتوار کے روز خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی پارلیمنٹ نے بریگزٹ معاہدے مسترد کیا تو اس کے نتیجے میں برطانیہ یورپی یونین میں ہی رہے گا اور اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی اقتدار میں آسکتی ہے۔ دی میل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ قوم ایک غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگی اور بریگزٹ نہ ہونے کا حقیقی خطرہ بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اپوزیشن لیڈر صرف عام انتخابات کے بارے میں سوچتا ہے خواہ اس سے ملک کو کوئی بھی نقصان ہو، میں سمجھتی ہوں کہ اس بات کا خدشہ بھی موجود ہے کہ اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور ہم اس کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ مشکلات میں گھری برطانوی رہنما کا یہ پیغام ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب منگل کو یورپی یونین سے انخلاء کے طے پانے والے معاہدے پر ہونے والی ووٹنگ میں انہیں ایک بڑی شکست کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین