• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہ بہار حملے میں ملوث 10مشتبہ افراد گرفتار

تہران (جنگ نیوز)ایرانی پولیس نے 10افراد کی حراست کی اطلاع دی ہے جن پر شبہ ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایران میں حملے اور دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث تھے۔ گرفتاریوں کی اطلاع پولیس چیف حسین عشطری نے اتوار کو دی ہے۔ گزشتہ جمعرات کو چابہار میں بارود سے لدی ایک گاڑی کی مدد سے ایک پولیس چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے کی ذمہ داری علیحدگی پسند جہادی گروہ انصار الفرقان نے تسلیم کر لی تھی تاہم تہران حکومت نے یہ دعویٰ مسترد کر دیا تھا۔
تازہ ترین