• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3ماہ میں مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے ، عظمی بخاری،سمیع اللہ خان

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی عظمی بخاری،سمیع اللہ خان، ملک ندیم کامران،ملک محمد ارشداور انیزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ڈکٹیٹر کی طرح ملک چلا رہے ہیں، وزیر اعظم کھلے عام اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کی دھمکیاں دیتا ہے ، یہ لب و لہجہ نا قابل برداشت اور نا قابل قبول ہے، پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کرکے مشرف آمریت کو دہرایا گیا، شہباز شریف کو بغیر کسی جرم کے اور وجہ بتائے بغیر گرفتار کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں اور چاہتا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ گتھم گتھا ہو ۔ حکمران حکومت کےلئے امن مانگتے ہیں، 3 ماہ میں مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے اور غریب کی چیخیں نکل گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں خیبر پی کے احتساب کمیشن کے 6ارب کدھر گئے؟عمران خان کی کابینہ دوستوں پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو یہ بھی بتائیں کہ زُلفی بخاری، علیمہ خان، علیم خان، جہانگیر ترین کی بیرون ملک پراپرٹی کی نیلامی کی تاریخ بتائیں؟
تازہ ترین