• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ماہ میں ہی ڈیڑھ کروڑ ہیلتھ کارڈ عوام کو مل جائینگے ،عامر کیانی

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے) وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے بینظیر ہسپتال کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں ایمرجنسی و ڈسپنسری کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق بھی تھے۔عامر کیانی کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ ان ڈور صحت کی سروسز تک رسائی دینگے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اسی ماہ میں ڈیڑھ کروڑ ہیلتھ کارڈ عوام کو مل جائیں گے۔ 2019تک ستر فیصد عوام کو ہیلتھ کی تمام سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں نے مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایا ت کا ازالہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب شہری سات لاکھ بیس ہزار روپے تک علاج پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی کراسکیں گے۔ انہوں نے بعدازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں سے ان کے مسائل دریافت کیے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر او رایم ایس نے انہیں ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات اور درپیش مشکلات بارے بتایا، بعد ازاںوفاقی وزیر نےفوارہ چوک میں پہلے زیر تکمیل شلٹر ہوم کا بھی دورہ کیا۔
تازہ ترین