• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر، پنجاب میں بارش، بالائی علاقوں میں برف باری

آزاد کشمیر اور پنجاب سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش ہوتے ہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔


آزاد کشمیر کے شمالی، وسطی اور جنوبی اضلاع میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری جاری ہے، وادی گریز بالائی وادی نیلم، وادی شونٹھر، وادی جاگراں، وادی سرگن اور وادی لیپہ میں برف باری ہورہی ہے۔

وادی جہلم، ہٹیاں بالا، چکار، چکوٹھی، گڑھی دوپٹہ، مظفرآباد اور باغ حویلی ہجیرہ میں بارش جاری ہے۔

سدھن گلی، خورشید آباد، فارورڈ کہوٹہ اور راولاکوٹ پونچھ کے پہاڑوں پر برف باری ہورہی ہے، اٹھ مقام میں بھی کہیں بارش اور کہیں برف باری جاری ہے۔

دوسری جانب میں میاں چنوں، ساہیوال، چیچہ وطنی، کمالیہ اور گجرات میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی۔

ملکہ کوہسار مری اور اس کے گرد و نواح میں ہلکی برفباری ہورہی ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے

خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔

لاہور اور اس کے گردونواح میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

لوئر دیر میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی جس کے وجہ سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

بھکرمیں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد بیشتر میدانی علاقے دھند کی شدید لپیٹ میں ہیں۔

تازہ ترین