• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیرخارجہ کونگ زو آن یو نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

چینی نائب وزیرخارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

تازہ ترین