• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر بلدیات اورڈی جی ادارہ ترقیات کا دورہ شہید بینظیر بھٹو پارک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کلفٹن میں واقع شہید بے نظیر بھٹو پارک کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران سعید غنی کو پارک کے موجودہ ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے پارک کی تزئین و آرائش بالخصوص پارک کے ساتھ بہنے والے دریا نما سیوریج کے نالے کی صفائی پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ادارہ ترقیات کراچی سمیت اپنے زیر انتظام اتھارٹیز کی گورننگ باڈی کو فعال کرکے اجلاس شروع کردیئے ہیں۔

تازہ ترین