• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کا ناقص نظام، 10روز میں ڈینگی وائرس سے161 افراد متاثر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں دسمبر کے ابتدائی 10روز میں ڈینگی وائرس سے161افراد متاثر ہوگئے ،صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد1893ہوگئی لیکن مچھروں کی افزائش پر قابو پانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جارہے۔تفصیلات کے مطابق موسم تبدیل ہونے سے ڈینگی مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا ہے ، کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی بخار کے 12سے 15کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔

تازہ ترین