• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، امارات سے ساری رقم نہیں ملی، ملک مالی بحران سے نکل چکا،مشیر تجارت

ٹوکیو(عرفان صدیقی)سعودی عرب معاشی بحالی کے لیے مکمل رقم تاحال موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی فوری طور پر رقم فراہم نہیں کی ہے جبکہ چین کا اپنا الگ طریقہ کار ہے مدد کرنے کا ساتھ ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے جبکہ عنقریب اگلا دور بھی ہونا ہے تاہم اتنا سمجھنا کافی ہے کہ پاکستان فوری مالی بحران سے نکل چکا ہے یہ بات وزیر اعظم کے مشیر برا ئے تجارت و سرمایہ کاری اور ٹیکسٹائل عبد الرزاق داود نے ٹوکیو میں جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں جو اتار چڑھاو آیا ہے اسے مزید بہتر طریقے سے ہینڈل کیا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ چین کے ساتھ اب سی پیک منصوبہ پہلے کے مقابلے میں بہتر طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے ماضی میں صرف بجلی بنانے پر کام کیا گیا تھا جبکہ ہم بجلی کی ڈسٹری بیوشین پر کام کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں ، وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان مین خوش آمدید کہتے ہیں ان کو نہ صرف بہترین سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کریں گے بلکہ ان کی سرمایہ کاری کو تحفظ بھی دیں گے جبکہ ون ونڈو آپریشن بھی فراہم کریں گے جس کے لیے وفاق اور صوبائی بورڈز آف انوسٹمنٹ کے درمیان رابطوں کو بہتر بنارہے ہیں ، عبد الرزاق داود نے کہا جاپان کے سرکاری ادارے جیٹرو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان خطے میں کاروبار اور نفع کمانے کے حوالے سے اول نمبر پر ہے لہذا جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین ماحول سے فائدہ اٹھائیں اس وقت جاپان کے چھیاسی کاروباری ادارے پاکستان میں بہترین کاروبار کررہے ہیں اور نفع کمارہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ جاپانی ادارے پاکستان سے اپنی برامدات وسطی ایشیائ سمیت افغانستان ایران اور افریقی ممالک تک برامد کریں جس کے لیے تمام سہولتیں فراہم کریں گے عبد الرزاق داود نے کہا کہ گزشتہ چھ سات سالوں سے جاپان کے لیے پاکستان کی برامدات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوسکا ہے ہم نے جاپانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ہمیں فوری طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے میں جاپانی مارکیٹ میں آسان رسائی فراہم کی جائے تاکہ پاکستان کی جاپان کے لیے برامدات میں اضافہ ہوسکے۔

تازہ ترین