• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بنیادی انسانی حقوق آج بھی پامال کئے جارہے ہیں، بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر این جی اوز اور سرکاری ادارے مہنگے پروگرام تو کرتے ہیں لیکن عملی طور پر بنیادی انسانی حقوق آج بھی پامال کئے جارہے ہیں، تمام قوانین موجود ہونے کے باوجود انسانی حقوق کے تحفظ کے نام پر کام کرنے والے ادارے محض خانہ پری اور انسانوں کا استحصال کر رہے ہیں ،کوئٹہ میں شدید سردی کے باوجود معصوم بچوں اور خواتین کا پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ انسانی حقوق اور انصاف کے اداروں کے لئے شرمندگی کا مقام ہے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بے کسی اور مجبوری کے تحت سر اپا احتجاج ہیں انکے احتجاج کو بھی نظر انداز کیا جا رہاہے۔ میڈیا بلوچستان میں انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پر خاموش ہے جبکہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھی محض دکھاوے کی حد تک موجود ہیں۔
تازہ ترین