• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی20، کراچی کوملتان سے شکست،پشاور نے فاٹا کو ہرادیا

ملتان (نمائندہ جنگ ) قومی ٹی 20کر کٹ ٹورنامنٹ میں میزبان ملتان نے صہیب مقصود کی دھواں دھار اننگز کی بدولت کراچی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو دن کے دوسرے میچ میں کراچی وائٹس نے 7 وکٹوں پر 163 رنز بنائے، خرم منظورنے 62 اور رمیز راجہ جونیئرنے 54 رنز بنائے ۔ فاتح ٹیم نے ہدف 18.2اوور میں 2 وکٹ پر حاصل کر لیا، صہیب مقصود نے ناقابل شکست 88اور عرفان خان آفریدی نے 67 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ قبل ازیں پشاور ریجن نے فاٹا کو 2 وکٹوں سے ہرادیا ۔ فاٹا نے 5 وکٹوں پر 124 رنز بنائے ۔ عادل امین44 (ناٹ آؤٹ) کےساتھ نمایاں رہے۔ پشاور ریجن نے ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

تازہ ترین