• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم میں اسلحہ کےاستعمال پر دہشت گردی ایکٹ لگے گا،مرتضٰی وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے ریڈ زون سمیت دیگر علاقوں کے لئے ایک پا ئلٹ سیف سٹی بنائیں گے،نیب انکوائری کی وجہ سے سیف سٹی کو آگے نہیں بڑھا سکے تھے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایلیٹ کورس 41 بیج کے 1018 جوانوں جن کا تعلق سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا سندھ اسمبلی پولیس کے لیے نیا قانون لائے گی جبکہ تمام پولیس اسٹیشنزکو رینیویٹ کرنے کے احکامات دیے ہیں، سندھ حکومت نے دہشت گردی کے ایکٹ میں ری شیڈول کا فیصلہ کیا ہے،اسٹریٹ کرائم میں اسلحہ استعمال ہوگا تو دہشتگردی ایکٹ لگے گا،موبائل اور موٹر سائیکل مارکیٹس کو ریگولیٹ کیا جائے گا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے صوبائی مشیر کی رزاق آبا د ٹریننگ سینٹر آمد پر انہیں خوش آمدید کہا ، آئی جی سندھ نے بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب کو یادگار شیلڈ دی،بعدازاں صوبائی مشیر مر تضیٰ وہاب نے پاس آئوٹ ہونے والے اور بالخصوص نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی،اختتام پر مرتضیٰ وہاب نے پولیس اہلکاروں کی عملی مشقوں کا معائنہ کیا ۔

تازہ ترین