• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ پاتھ پربنائی گئیں35سے زائد دکانیں اور دیگر تعمیرات مسمار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ضلع غربی ، ضلع کورنگی اور دیگر اضلاع میں فٹ پاتھ پربنائی گئیں35سے زائد دکانیں اور دیگر تعمیرات مسمار کردیں، مختلف علاقوں میں کی گئی تجاوزات کے خلاف کارروائی کے موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ انسداد تجاوزات کے خلاف مہم کا مقصد شہر کو صاف ستھرا بنانا ہے لہٰذا اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جاسکتی، تجاوزات کے خلاف کارروائی میں تاجر برادری کا تعاون حاصل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ تجاوزات ہٹانے سے شہر کی فٹ پاتھیں ،سڑکیں اور گلیاں کشادہ ہوگئی ہیں اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت حاصل ہوئی ہے، دریں اثناء بلدیہ عظمیٰ کراچی سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پاک کالونی کے علاقے میں فٹ پاتھ پر بنائی گئیں غیر قانونی35دکانیں ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کیں جبکہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں ملیر سعود آباد کے علاقے میں فٹ پاتھ پر بنی دیواریں اور دیگر تعمیرات منہدم کی گئیں ۔
تازہ ترین