• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل انتظارختم،تھائی لینڈ میں عام انتخابات فروری میں کرانے کا اعلان

بنکاک(اے پی پی)طویل انتظار کے بعد تھائی لینڈ میں عام انتخابات کا انعقاد کرانے کا اعلان کر دیا گیا ،منگل کو تھائی لینڈ کے الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن آئندہ سال 24 فروری کو ہوں گے۔ 2014ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد فوجی اسٹیبشلمنٹ نے سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس کی وجہ وزیر اعظم ینگ لک شناواترا کی معزولی کے بعد شروع ہونے والے عوامی مظاہرے بنے تھے۔ تاہم اب ستمبر سے سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندی ختم ہو جائے گی اور آئندہ برس الیکشن منعقد کئے جائیں گے۔
تازہ ترین