• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک برطانیہ میں منی لانڈرنگ، اثاثوں کی ریکوری میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان اور برطانیہ نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کی جلد توثیق، علاقائی سلامتی،انسدادِ دہشت گردی، منظم جرائم ، منی لانڈرنگ، اثاثہ جات کی ریکوری سمیت دیگر دوطرفہ سیاسی ،اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ کے مابین بات چیت کے دوران طے پایا گیا۔دفتر خار جہ کے ترجمان کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے منگل کو اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلفونک رابطہ کیا۔دونوں وزرا ئےخارجہ نے پا کستا ن اور برطانیہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے معاہد ے کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اس معاہدے کی جلد توثیق اور پاک برطانیہ اسٹر یٹجک مذاکرات کا چوتھا دور 2019 کی پہلی سہ ماہی میں لندن میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
تازہ ترین