• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی شریعت کورٹ،سودی نظام معیشت کے خاتمہ سے متعلق کیس کی سماعت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی شریعت کورٹ نے ʼʼسودی نظام معیشت کے خاتمہʼʼ سے متعلق کیس کی سماعت کے دورن آئندہ سماعت پر اسٹیٹ بینک کے وکیل کو ʼʼعدالتی دائرہ اختیارʼʼسے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔ چیف جسٹس ،مسٹر جسٹس شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں قائم پا نچ رکنی لارجر بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو فاضل چیف جسٹس نےکہاکہ ہم سودی نظام کے خاتمے سے متعلق اس مقدمہ کا جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ فریقین عدالت کی مکمل معاونت کریں۔ عدالت نے اسٹیٹ بنک کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ وہ آئندہ سماعت پر عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دیں اور آئینی و قانونی نکات، انکم ٹیکس آرڈیننس کے حوالے سے تیاری کرکے آئیں ۔ بعدازاں کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین