• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبار فروشوں کے بچوں کی ریلی آج نکالی جائے گی

کوئٹہ(پ ر)اخبار فروشوں کے بچوں کی ایک اجتماعی ریلی آج 12دسمبر کو 2بجے اخبار مارکیٹ سے نکالی جائے گی جو منان چوک سے ہوتی ہوئی ڈی جی پی آر کے سامنے پہنچے گی جہاں دھرنا ہوگا۔ جبکہ تمام بلوچستان کے پریس کلب کے سامنے مظاہرے ہوں گے تمام اخبار فروشوں کو بچوں کے ہمراہ اخبار مارکیٹ پہنچنے کی تاکید کی گئی ہے مظاہرے کی قیادت صدر آل پاکستا ن اخبار فروش فیڈریشن میر احمد راسکوہ وال صدر بلوچستان اخبار فروش یونین عبدالنبی سمالانی ا ور سینئر نائب صدر شاہ جہاں بلوچ کریں گے ۔
تازہ ترین