• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ میں جدید ایئر کرافٹ اور سی کنگ ہیلی کا پٹر ز کی شمولیت

 پاک بحریہ میں جدید ایئر کرافٹ اور سی کنگ ہیلی کا پٹر ز کی شمولیت
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

پاک بحریہ نے اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے اور اُن کو مزید موثر بنانے کے لیے پہلے جدید میر ینائزڈ ایئر کرافٹ اور سی کنگ ہیلی کا پٹر زکو اپنے فلیٹ میں شامل کر لیا۔

اس سلسلے میں پی این ایس مہران کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔

پہلا میرینائزڈ اے ٹی آر ایئر کرافٹ ایک جدید اور بہت زیادہ استعمال ہونے والا ٹربو پراپ (Turboprop) ایئر کرافٹ ہے جو جدید ہتھیاروں اور سنسرز سے لیس ہے ۔یہ ایئر کرافٹ پاکستان نیوی کے فضائی جنگی بیڑے کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کا باعث ہوگا اور جدید دور کی بحری جنگ کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔

 پاک بحریہ میں جدید ایئر کرافٹ اور سی کنگ ہیلی کا پٹر ز کی شمولیت
پاکستان نیوی ایوی ایشن یونٹس کے کریو ممبر کا نیول چیف کے ساتھ گروپ فوٹو

برطانیہ سے حاصل کیے جانے والے دو ایم کے 3 اے/ ایم کے 4 سی کنگ ہیلی کاپٹر ز کی پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شمولیت سے پاک بحریہ کے آپریشنل بالخصوص ٹروپس کی منتقلی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر کو سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے جبکہ دوسرا ٹروپس کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کی خصوصیت کا حامل ہے۔

عملے کی تربیت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے آج پاک بحریہ نے اینٹی سب میرین وار فیئر ہیلی کاپٹر Z9ECکے جدید ٹریننگ سیمو لیٹرکو بھی پاکستان نیوی کا حصہ بنایا تاکہ اس سے ہیلی کاپٹر کے عملے کو تربیت دی جاسکے۔ یہ سیمو لیٹر ہیلی کاپٹر کے عملے کو زندگی اور قیمتی اثاثہ جات کوخطرہ میں ڈالے بغیر اینٹی سب میرین وار فیئر اور ایمر جنسی حالات سے نمٹنے کی تربیت، کم خرچ پر مہیا کر ے گا۔

 پاک بحریہ میں جدید ایئر کرافٹ اور سی کنگ ہیلی کا پٹر ز کی شمولیت
پاک بحریہ میں شامل ہونے والے جدبد ایوی ایشن یونٹس

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ موجود ہ وقت میں روایتی کردار کے علاوہ پاک بحریہ بحری دہشت گردی جیسے اُبھر تے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے ، خطے میں بحری قزاقی کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کی انجام دہی میں بھی مصروفِ عمل ہے۔

نیول چیف نے ہائبرڈ وار فیئر اور سائبر کرائم کے خطرات سے آگاہ رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 پاک بحریہ میں جدید ایئر کرافٹ اور سی کنگ ہیلی کا پٹر ز کی شمولیت
نیول چیف جدید Z9-EC ٹریننگ سیمولیٹر کا افتتاح کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ان چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے اور ان نئے پلیٹ فارمز کی پاک بحریہ میں شمولیت سے ان چیلنجز سے نمٹنے ، قومی مقاصد کے حصول ،بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور اپنے بحری مفاد ات کے تحفظ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

نیول چیف نے مزید کہا کہ جنگیں صرف مادی وسائل کے بل بوتے پر نہیں لڑی جاتی ہیں بلکہ جذبہ ایمانی بھی اس سلسلے میں بھرپور اہمیت کا حامل ہے۔ ماضی میں بھی پاک بحریہ اپنے جذبے اور صلاحیتوں کی مدد سے تعداد میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا چکی ہے۔

 پاک بحریہ میں جدید ایئر کرافٹ اور سی کنگ ہیلی کا پٹر ز کی شمولیت
نیول چیف سی کنگ ہیلی کاپٹر کا معائنہ کرتے ہوئے

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ٹریننگ سیمولیٹر کی پاک بحریہ میں شمولیت سے ہمیں اپنے عملے کی بہترین تر بیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوںکے حصول میں بھر پور مدد ملے گی۔

تقریب میں پاک بحریہ کے فلیگ آفیسرز، افسران اور سول شخصیات نے شرکت کی۔

تازہ ترین