• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہودی شہری کی پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل جانے کی درخواست

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شہریوں کی شکایت کے ازالے کیلئے بنائے گئے سٹیزنز پورٹل پر مبینہ طور پر پاکستان کے واحد یہودی شہری فشل بن خالد نے ’’حقوق سے انکار‘‘ کے عنوان سے اپنی شکایت درج کرائی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’’میں کراچی میں مقیم پاکستانی شہری اور یہودی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں۔ حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ مجھے پاکستانی پاسپورٹ پر اپریل 2019ء میں دس روز کیلئے اسرائیل جا کر مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی جائے ۔
تازہ ترین